مظلوم مدینہ کی شہادت تاریخ کا خونچکاں باب ہے:میاں جمیل

Aug 21, 2019

لاہور (پ ر) مظلوم مدینہ کی شہادت تاریخ کا خونچکاں باب ہے ،سنہری کارنامے انجام دیئے ،سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب سے احادیث، سیرت وسوانح اور تاریخ کی کتابیں بھری پڑی ہیں، آپ کی زندگی ایمان،یقین محکم اور محبت رسولؐ سے عبارت تھی ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کا بارہ سالہ دور خلافت اسلام کا عروج تھا،آپ کے دور خلافت میں اسلام کی سرحدیں کابل سے افریقہ تک 44 لاکھ مربع میل تک پھیلی ہوئی تھیں،میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنیؓ نے اپنی ذات اور خلافت کے دفاع کے لیے مدینہ منورہ کی سرزمین کو پامال نہیں ہونے دیا بلکہ امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریبان اور خون خرابے سے بچانے کی خاطر اپنی جان قربان کر دی،میاں محمد جمیل نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنیؓ سابقین اولین میں سے ہیں ان کا مال و دولت رسول اللہ اور مسلمانوں کی خدمات پر خرچ ہوتا رہا آپ کی سخاوت کی تاریخ اسلام میں مثال نہیں ملتی۔

مزیدخبریں