برطانیہ 31 اکتوبرتک یورپی یونین چھوڑ دے گا: وزیراعظم بورس جانسن

لندن (اے پی پی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ" برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین چھوڑ دے گا۔ ان کی حکومت نیشنل ہیلتھ سروسز پر زیادہ رقم خرچ کرے گی۔"برطانوی وزیر اعظم نے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب مقامی جریدے سنڈے ٹائمز نے ایک خفیہ سرکاری دستاویز شائع کی ہے جس میں بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدگی کے نتائج کے بارے میں سخت خبردار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن