لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب میں دھان 3 لاکھ80 ہزار ایکڑ پر ہدف سے زیادہ کاشت کیا گیا یہ بات تحقیقاتی ادارہ برائے دھان کالا شاہ کاکو میںمنعقدہ رائس ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں ترقی پسند کاشتکار جہانگیر خان ترین نے خصوصی شرکت کی اوراپنے علم اور تجربہ کی بنیاد پر دھان کے جاری منصوبہ جات بارے روشنی ڈالی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید اور محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران ڈاکٹر انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)،ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت(ریسرچ)،ظفریاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ)سمیت رائس ورکنگ گروپ کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ادارہ نے اب تک دھان کی25 اقسام دریافت کی ہیں ۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے ہدایت کی کہ ایسی اقسام تیار کی جائیں جو ذائقے اور خوشبو میں مثالی ہوں تاکہ عالمی منڈیوں میں انہیں ایکسپورٹ کیا جا سکے۔
پنجاب میں دھان 3 لاکھ80 ہزار ایکڑ پرکاشت کیا گیا :رائس ورکنگ گروپ
Aug 21, 2019