اختیارات کا غلط استعمال: آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی توثیق کردی

Aug 21, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حاضر سروس میجر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔ فوجی عدالت نے میجر کو جرم کا مرتکب قرار دیا اور عمرقید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے عمر قید کی سزا کی توثیق بھی کر دی ہے۔ میجر کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کا احتسابی نظام مضبوط ہے۔

مزیدخبریں