برداشت کو فروغ دیکر ہی پرامن پاکستان کی بنیادرکھی جاسکتی ہے: مقررین

Aug 21, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ادارہ برائے فروغ امن و روشن خیالی کے زیر اہتمام بین المسالک ہم آہنگی اور ہماراتعلیمی نظام کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار میں کہاگیا ہے کہ برداشت کو فروغ دیکر ہی پرامن پاکستان کی بنیادرکھی جاسکتی ہے۔معاشرے میں نفرتوں کے خاتمے ،محبتوںکے فروغ کیلئے تمام طبقات کردارادا کریں۔بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعہ امن استوار کرکے انتہاپسندی کا خاتمہ کیاجاسکتاہے،علماء بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر توجہ دیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ فار لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچرمیں ہونیوالے سیمینار سے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ، صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین ،پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق پنجاب سردارمہندر پال سنگھ ،ڈاکٹرصغریٰ صدف،چیئرپرسن ادارہ برائے فروغ امن و روشن خیالی سعیدہ دیپ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر رئوف عظیم، منہاج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، وفاق المدارس سلفیہ کے ڈائریکٹر امتحانات پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، وفاق المدارس شیعہ کے علامہ مہدی حسن،ذیشان لودھی،سمیرکمار،مولانا عاصم محمود نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں