پی سی بی کو پروفیشنل منیجر کی تلاش، ایسوسی ایٹ عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل منیجر کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ طلعت علی کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا اور پی سی بی نے اب ویب سائٹ سے اب ان کا بھی نام بھی ہٹادیا ہے۔پی سی بی حکام اب صرف ایک منیجر کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کے خواہش مند ہیں، جو تمام پروفیشنل ذمہ داریاں نبھاسکے، موزوں امیدوار ملنے کی صورت میں ایسوسی ایٹ منیجر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق منیجر طلعت علی طویل عرصہ تک یہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ انہوں نے ٹیم کارکردگی اور ڈسپلن کے حوالے سے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کردی تھی۔قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے لیے 26 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، اس کے ساتھ بورڈ ایک ماہرمنیجر کا تقرر بھی کرے گا جس کے لیے دو تین نام زیر گردش ہیں۔ قابل بھروسہ اور موزوں امیدوار سامنے نہ آسکنے پرمنیجر کے عہدے کے لیے بھی اشتہار دیا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا نام ویب سائیٹ سے غائِب کیاگیاتھا۔ اپ ڈیٹ ویب سائٹ کے مطابق کپتان سرفراز احمد بدستور ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کے کپتان ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں دو غیر ملکی کوچز کے نام بھی تاحال موجود ہیں۔ ان میں فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن اورفزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...