پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام گول کیپنگ کیمپ کا آغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام گول کیپنگ کیمپ کا آغاز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہو گیا۔ چیف کوچ اولمپئن شاہد علی خان، کوچ اولمپئن ناصر احمد اور صابر علی نے صبح اور شام کے دو دو گھنٹے کے 2 سیشن میں گول کیپرز کو جدید خطوط پر ٹریننگ دی اور ان کو مختلف قسم کی ڈرلز کروائیں اور اسکے ساتھ ساتھ گول کیپر ز کو صبح کے سیشن میں ان کا سٹیمنا بہتر کرنے کے لئے مختلف قسم کی جسمانی ایکسر سائز بھی کروائی گئیں۔ شاہد علی خان نے کہا کہ یہ کیمپ 25 اگست تک جاری رہے گا اور کیمپ کے اختتام پر ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کو سینئر ٹیم کے کیمپ کے لئے ٹاپ 4 گول کیپر دیں گے۔ باقی گول کیپروں کی کیمپ کے دوران کارکردگی کے مطابق ان کی بھی رینکنگ کر کے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ کیمپ ہر 4,3 مہینوں بعد لگاتے رہیں گے پاکستان ہاکی فیڈریشن نیشنل ٹیم کے لئے گول کیپرز کی کمی نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...