لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے سابق بائولنگ کوچ اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کو فارغ کرنے کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے اگر مصباح الحق کو نیا کوچ بنایا گیا تو مفادات کا ٹکرائو ہوگا اس وقت کوچ کا فیصلہ میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے، نیا کوچ آئیگا اور وہ اپنا کام کرے گا، سال کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہے، وقت بہت کم ہے، میرا نہیں خیال کہ ایسے وقت میں اس طرح کا فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔نئے کوچ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ مصباح الحق نے لیول ٹو کورس کیا ہے، اگر کوچ بنتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یہ مفادات کا ٹکرائونہیں ہوگا کہ جس کمیٹی میں وہ شامل تھے، اس نے ہمیں گھر بھیج دیا اور اب وہ آکر ہیڈ کوچ بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پیچھے چلے جائیں تو پی سی بی نے سارے کھلاڑیوں کو بلا کر لیول ٹو کورس کروایا تو اس سے یہ نہیں ہوگا کہ ان ساری چیزوں پر 3، چار مہینے سے منصوبہ بندی ہورہی تھی۔
مکی آرتھر کو فارغ کر نا غلط فیصلہ ‘مصباح کو کوچ بنانا مفادات کا ٹکرائو ہوگا: اظہر محمود
Aug 21, 2019