ڈس ایبیلٹی کرکٹ کی ورلڈ باڈی تشکیل دی جائیگی،امیرالدین

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈس ایبیلیٹی کرکرکٹ کا موجد ہے اور11 سال میں قومی ٹیم نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے  تمام ایونٹ جیتے اور دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔ انگلینڈ میں ورلڈ سیریز کا ہونا اور دنیا کی پانچ ٹیموں کا شریک ہونا اعزاز کی بات ہے ان خیالات کا اظہار اعزازی سیکریٹری PDCA اور مینجر قومی ٹیم  امیرالدین نے حنیف محمد ہائر پرفارمنس سینٹر NCA  نیشنل اسٹڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پرکیا۔ انھوں نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایم ڈی وسیم خان کا قوی ڈس ایبیلیٹی ٹیم بھر پور حوصلہ افزائی اور ایونٹ کے حوالے سے مالی تعاون اور ٹرینگ کیمپ کے لیے NCA دینے پر بے حد شکریہ ادا کیا ہے اور  پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری بارٹائٹل اسپانسر شپ دینے پر انٹر لوپ لیمیٹڈ اور بھرپور سپوت کرنے پر فارماسیٹیکل  ہینکون کمپنی اور خاص طور پر چیف منیسٹر سندھ سید مراد علی شاہ کا پوری ایسویسی ایشن اور پاکستانی ٹیم کی جانب سے  بے شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آپ سب کی سپورٹ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔امیرالدن نے مزید بتایا کہ بہت جلد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈECB)) ڈس ایبیلٹی کرکٹ کی ورلڈ باڈی تشکیل دینے  دے گا جس میں پاکستانی کا اہم رول ہوگا۔  انگلینڈ کرکٹ بورڈ  کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کافی مثبت رہی ہے اور ہم نے  انگلینڈ فزیکل ڈس ایبیلٹی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی ہے جس پر  انھوں نے کہاکہ حالات بہتر ہوتے ہی انگلینڈ کی فزیکل ڈس ایبیلٹی  ٹیم پاکستان کا دورہ  ضرور کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن