راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھائی لینڈ میں منشیات کیس میں سزاء پانے والے دو قیدی بینکاک سے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچا دئے گئے دونوں پاکستانی محمد شاہد اور نعیم شہزاد سکنہ سرگودھا بینکاک کی جیل میں عمر قید کی سزاء کاٹ رہے تھے جنہیں باقی سزاء پاکستان کی جیل میں کاٹنے کیلئے پرواز نمبر349 کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا اور ائر پورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا ۔
منشیات کیس میں سزاء پانے والے دو قیدی بینکاک سے اسلام آباد پہنچا دیئے گئے
Aug 21, 2019