وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کاملک میں پلاسٹک کےشاپنگ بیگ کےاستعمال پرپابندی پرمکمل عملدرآمدکاعزم

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل نے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی پر مکمل عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول معاشرے، ہوٹلوں ،ریستورانوں اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے تمام مراکز سمیت عوام کےتعاون سے اس پابندی  پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

زرتاج گل نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی ایک فوڈ چین میں ہونے والے واقعے پر افسوس ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے عہدیدار ذاتی حیثیت میں کوئی کارروائی نہیں کررہے بلکہ انہیں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان سے پلاسٹک کو ختم کیا جائے گا کیونکہ وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ملک گیر مہم میں تبدیل ہوگئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ دوسرے صوبے بھی اپنے اضلاع کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے لئے دلچسپی اور عزم کااظہار کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن