موٹر وے چوک سے چار رکنی مبینہ افغانی ڈکیت گینگ گرفتار قبضہ سے ایک کلاشنکوف، دو ہینڈ گرینیڈ ، تین پستول30بور اورایمونیشن برآمد

Aug 21, 2020

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) سی آئی اے پولیس نے تھانہ نون کے علاقہ موٹر وے چوک سے چار رکنی مبینہ افغانی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا یہ گینگ سرینگر ہائی وے پر وفاقی ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے میں بھی ملوث نکلا ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد ہینڈ گرینیڈ ، تین پستول30بور اورایمونیشن برآمدکرلئے ڈی ایس پی حاکم خان کی زیر نگرانی انسپکٹر عبد الغفور ، سب انسپکٹرزمحمد اقبال گجر ، تجمل حسین ، اے ایس آئیز افتخا ر احمد ، عرفان اللہ، جعفر علی پر مشتمل ٹیم نے پشاور روڈپل موٹروے چوک میں ناکہ لگا کر چیکنگ کے دوران مذکورہ گا ڑ ی کو روکنے کی کو شش کی تو گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند سید ھی فائر نگ کر تے ہوے گا ڑ ی سے بھاگ نکلے پولیس نے چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم  فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی سمیت فرار ہو گیاگرفتار ملزمان میں مصطفی عرف فرید ،ایمل خان ،ذبیح اللہ سکنہ لغمان افغا نستان اور یاسین عرف طارق سکنہ ما نسہر ہ شامل ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس لائن ناکہ پر ٹریفک کے سب انسپکٹر اسلم گل کو شہید کرنے کا ا ور مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
 جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں