لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی و صدر سنٹرل پنجاب وومن ونگ ثانیہ کامران نے کہاکہ ذاتی مفادات کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، کرپٹ مافیا حکومت کے خلاف اپنی چوری بچانے کی خاطر جھوٹاواویلاکررہا ہے، انتقامی سیاست ہمیشہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کی ہے، انہوں نے کہاکہ دونوں کرپٹ جماعتوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا۔