لاہور (نیٹ نیوز) نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے سیکنڈری رن وے میں بارش سے دراڑیں پڑ گئیں جس کی وجہ سے رن وے نمبر 28 آر کو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کر دیا گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کریکس کی موجودگی پر رن وے نمبر 28 آرکو طیاروں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے بند کرکے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق اسلام آباد میں شدید بارشوں سے متاثرہ حصے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اس دوران مرمت کی وجہ سے سیکنڈری رن وے صرف طیاروں کی ٹیکسی کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ متبادل رن وے کام کرتا رہے گا۔