سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

Aug 21, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا جی اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیوٹیک اور ٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

مزیدخبریں