اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے سفیر میجر جنرل ابراہیم یالے نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردن کے سفیر نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔