مندرہ( نامہ نگار)مندرہ ٹال پلازہ پر تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی ٹرک کی زد میں آگئے جس سے خاتون موقع پر ہی جا بحق جبکہ خاوند کو شدید چوٹیں آئیں تفصیلات کے مطابق محمد امتیاز جو کہ آرمی ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جو اپنی بیوی کو دم کروانے کلر سیداں گیا اور واپسی پر جب مندرہ ٹال پلازہ پر پہنچے ہی تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار ٹرک نمبری C/2079پشاور جسے ڈرائیور صدیق ولد تازہ خان ساکن نوشہرہ چلا رہا تھا نے ٹکر دے ماری جس سے امتیاز اوراسکی بیوی گر گئے اور ٹرک سیدھاامتیاز کی بیوی مسماۃ (ر) پر چڑھ گیا جس سے وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ موٹرسائیکل بھی بری طرح تباہ ہو گیا اور امتیاز کو شدید چوٹیں آئیں واضح رہے کہ مندرہ ٹال پلازہ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات سے کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے مندرہ ٹال پلازہ کے دونوں اطراف پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے سپیڈ بریکر لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مندرہ ٹال پلازہ پر ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، خاتون جاں بحق ، مرد شدید زخمی `
Aug 21, 2020