تین سال سے زائد مدتِ ملازمت والی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو ریگولر کرنے کی اپیل

 پنڈی گھیب(نامہ نگار) 2011 میں ضلع اٹک کے تمام بنیادی مراکزِ صحت میں مڈوائف کی سیٹ پر ایل ایچ ویز کو بھرتی کیا گیا بعدازاں اگست 2014 میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے تین سالہ ملازمت پر انہیں ریگولر کر دیا مگر 2016 میں ایک بنیادی مرکز صحت پر دو ایل ایچ ویز کے آرڈر ہوئے اور مڈ وائف کی سیٹ پر جو ایل ایچ ویز بھرتی کی گئیں انکو پروموٹ کرنے کے بجائے دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کر لیا گیا ، مذکورہ ایل ایچ ویز 4 سال پہلے کنٹریکٹ پر رہیں اور بعدازاں 5 سال مزید کنکریکٹ پر سروس کر رہی ہیں مگر تاحال انہیں ریگولرائز نہیں کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے ایل ایچ ویز کو حالیہ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر شدید مالی عدم تحفظ محسوس ہو رہا ہے ، جون 2019 کو پنجاب اسمبلی میں تین سالہ مدت ملازمت پورا ہونے پر سرکاری ملازم کو ریگولرائز کرنے کا بل بھی اکثریت رائے سے منظور ہوا مگر اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود یہ طبقہ اپنے جائز حق سے محروم چلا آ رہا ہے متاثرہ ایل ایچ ویز نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں سروس کے آغاز سے ریگولرائز کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن