تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اندرون ملک تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا ایک نیا بیلسٹک میزائل اور ایک نیا کروز میزائل متعارف کر ا دیئے ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے گزشتہ روز سرکاری ٹی وی سے نشر کی گئی اپنی ایک تقریر میں کہا کہ نیا بیلسٹک میزائل چودہ سو کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اس میزائل کو قاسم سلیمانی کا نام دیا گیا ہے۔ نیا تیار کردہ کروز میزائل جسے ابو مہدی کا نام دیا گیا ہے ایک ہزارکلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے تک ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ہمارا ایٹمی پروگرام اور فوجی طاقت صرف اپنے دفاع کیلئے ہے۔ ایٹمی پروگرام روکنے کے امریکی معاملے کو نظرانداز کر دیا ہے۔ واشنگٹن دباؤ بڑھا رہا ہے۔
امریکی دبائو مسترد: ایران نے بیلسٹک اور کروز میزائل متعارف کرادئیے
Aug 21, 2020