ساہیوال: کچہری پیشی پر جانیوالے ماموں ‘ بھانجا مخالفین کی فائرنگ سے قتل

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 56۔جی۔ڈی کے مین بازار چوک میں ضلع کچہری پیشی کیلئے جانے والے ماموں بھانجے محمد شریف سگھلہ65سالہ اوراقبال سگھلہ 25سالہ موٹر سائیکل سواروںکو گولیاںمار کر قتل کر دیا گیا۔اسی چک کے صدی احمد سگھلہ اور محمد شریف سگھلہ کے در میان قتل کی مقدمہ بازی چلی آرہی تھی اور آج صبح محمد شریف اور اس کا بھانجا اقبال سگھلہ موٹر سائیکل پر چک کے مین چوک بازار سے گزر رہے تھے کہ صدی احمد ا ور اسکے ساتھی چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے دونوں پرا ندھا دھند فائرنگ کر دی ۔جس سے محمد شریف سگھلہ65سالہ اور محمد اقبال25سالہ گولیاں لگنے سے مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقتولین نے ملزم صدی احمد سگھلہ کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا تھا اور وہ ضمانت پر آگئے تھے جس کا انہیں بڑا رنج تھا۔اسی رنجش کی بنا پر آج جب مقدمہ کی پیشی بھگتنے کے لئے ساہیوال جا رہے تھے ۔پولیس بہادر شاہ نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا ہے اور مو قع پر تفتیش شروع کر دی ہے۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...