حکمرانوں کی 2سالہ کارکردگی صفر چھٹکارا ضروری ہو گیا: قمر زمان کائرہ

لاہور‘ گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی صفر ہے۔وزیر اعظم گزشتہ دو سالوں میں اپنے تمام وعدوں سے یوٹرن لے چکے ہیں۔کراچی میں بارش ہو تو این ڈی ایم اے کو بھیج دیا جاتا ہے.آج پورا لاہور اور پنجاب کے دیگر شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔اب یہاں بھی این ڈی ایم اے کو بھیجیں۔اعتماد کا فقدان اپوزیشن میں زیادہ نہیں ہر پارٹی کا اپنا موقف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ۔پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے اپنے اپنے مفادات ہیں لیکن موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے تمام متحد ہیں۔وزیراعظم، بلاول کی بات پر مذاق اڑاتے ہیں۔بارش ہوتی ہے تو بارش ہوتی ہے۔ بارش روٹین سے زیادہ ہو جائے تو پانی زیادہ آجاتا ہے۔لاہور شہر ڈوبا ہے،کراچی میں جہاں غلطی ہے وہ ہائی لائٹ کریں۔مگر جس طرح کراچی کو میڈیا چلاتا ہے ویسے لاہور کو بھی میڈیا چلائے۔دوسال بعد وزیراعظم نے انٹرویو دیا۔جس کی تعریف کی جا رہی ہے مگر سوال یہ ہے کہ دو سال بعد بھی عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہیں۔عمران خان نے گا گی کرکے بات کی۔اپنی ناکامی پچھلی حکومت کے بعد کارٹیل پر ڈال رہے ہیں۔چینی پیدا کرنے والے عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کے دو سال ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوے ہیں۔ ان حالات میں موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہوگیا۔ قمرالزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر و انچارج پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ چوہدری اعجاز احمد سماں ،ضلعی جنرل سیکرٹر ی چوہدری ارشاد اللہ سندھو سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے‘چوہدری منظور‘ چوہدری محمد اسلم گل بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن