پہلی بار کوئی حکومت اداروں میں اصلاحات کر رہی ہے‘ گورنر سرور

Aug 21, 2020

لاہور(نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سمیت 3صوبائی وزراء کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اصولوں پر سمجھوتہ کر نیوالا نہیں ڈٹ جانے والا لیڈر ہے۔ اداروں میں اصلاحات کے لیے پہلی بار کوئی حکومت کام کر رہی ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے گور نر ہاؤس لاہور میں مشتر کہ طور پرملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت مختلف ایشوز کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پرہیں اورملک وقوم کو مضبو ط بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اْنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا ا ایجنڈہ سیاسی مفاد نہیں بلکہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں کمی کے باوجود بھی کورونا کے مکمل خاتمے تک عوام ماسک اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے اور محرم الحرام میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کر نے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں