سونا سستا،ڈالر 10 پیسے مہنگا 

Aug 21, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں سونا سستا ہو گیا اور  ایک تولہ سونے کی قیمت دو ہزار پانچ سو روپے  کمی سے ایک لاکھ سترہ ہزار پانچ سو روپے رہ گئی۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے  168 روپے 60 پیسے ہو گئی۔ یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 199 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 1 روپے 50 پیسے کی کمی سے 222 روپے 50 پیسے رہ گئی۔

مزیدخبریں