تربیلا(محمد شہباز سے)سکردو میں ٹمپریچر میں کمی کے باعث تربیلا جھیل گزشتہ روز مکمل طور پر نہ بھری جا سکی۔یاد رہے کہ واپڈا انجینئرز نے تربیلا جھیل کو ہر سال 20اگست کے دن آخری سطح 1550 فٹ تک بھرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔اس مرتبہ سکردو میں ٹمپریچر میں کمی کے نتیجے میں تربیلا جھیل 1536.93 فٹ تک بھری جا سکی ہے۔ واپڈا انجینئرز کا۔کہنا ہے کہ پانی کی آمد اسی طرح برقرار رہی تو ان شا اللہ 27 یا 28 اگست تک جھیل آخری سطح تک بھر جائے گی۔ گزشتہ روز تربیلا جھیل میں پانی کی آمد 262400 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ 206700 کیوسک پانی تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں جبکہ 400 کیوسک پانی پیہور ہائی لیول۔کینال میں چھوڑا گیا۔ دریائے سندھ میں چھوڑے جانے والیپان سے تربیلا بجلی گھر کے 16 برقی یونٹس نے 4446 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ گزشتہ روز تربیلا بجلی گھر کا صرف ایک برقی یونٹ بند تھا۔