وزیرآباد(نا مہ نگار) دوسری شادی کا شاخسانہ، خاوند اور سسرالیوں نے مل کر ایک بچے کی ماں 29 سالہ خاتون کو مبینہ طورپر زہر دیکر قتل کر دیا۔نواحی گاؤں گھکا میتر کے رہائشی اسجد چیمہ کا اپنی بیوی سعدیہ حسن سے اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔مقتولہ کے والدین ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتا یا کہ اسجد چیمہ کے کسی لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کررکھے تھے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اسجد چیمہ نے اپنے گھروالوں کے ساتھ مل کر سعدیہ کو مبینہ طورپر زہر دیکر قتل کردیا ۔انہوںنے بتایا کہ ایک روز قبل وہ منت سماجت سے اپنی بیٹی اور داماد کی صلح کرواکر گئے تھے کہ ایک ہی رات میں ظالموں نے ہماری بیٹی کو قتل کردیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر دینے کا انکشاف ہوا۔تھانہ سوہدرہ پولیس نے تحریری درخواست پر سعدیہ حسن کے سسر محمد اسلم کو گرفتار کرلیا جبکہ خاوند اسجد چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔