راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے میں خود راولپنڈی کے مختلف حلقوں کا دورہ کروں گا اور کارکنوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی، ہمارا عزم غیر متزلزل اور حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ تمام کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ پارلیمان کی مضبوطی اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیراگل کی طرف سے’ ’ مارکہ‘پنڈی ‘ الیکشن 2018 پیش کرنے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سمیرا گل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔
نااہل حکومت کے دن گنے جا چکے، مہنگائی کیخلاف مہم چلائیں گے: بلاول
Aug 21, 2020