چین اورافغانستان کو دہشت گردی کا مقابلہ اور خطے کی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے:چینی وزیر خارجہ

Aug 21, 2020

بیجنگ (شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلراور وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے  افغان ہم منصب محمد حنیف آتمارنے  ٹیلی فون پر گفتگو کی،وانگ نے کہا کہ  چین اور افغانستان کو دہشت گردی کا مقابلہ  اور دونوں ممالک اور خطے کی سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔وانگ نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں امن اور مصالحت کا عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،جس کے افغانستان کے مستقبل اورقسمت پر اثرات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ  افغانستان کے ایک بااعتماد ہمسایہ کی حیثیت سے چین کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں افغانستان میں امن،استحکام،تعمیرنو اور ترقی کا زیادہ خواہاں ہے۔وانگ نے کہا کہ بین الافغان  مذاکرات امن اور مفاہمت کے حصول کے لئے ایک اہم قدم ہے افغانستان میں تمام فریقین کو ملک کے طویل المدت مفادات کو مدنظر رکھنا چاہئے ، ایک دوسرے سے کھلے دل سے ملنا اور اس اہم تاریخی لمحے میں اختلافات کو صحیح طریقے سے حل  کرنا چاہئے اور یہ  کہ اس عمل کی بنیاد  افغانستان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ہونی چاہئے،نہ کہ  باہمی اختلاف یا خانہ جنگی کو دوبارہ دعوت دی جائے، یا دہشت گرد قوتوں کو پھرسے سر اٹھانے اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا موقع فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں