بوکوحرام کا نائیجیریا کے فوجی اڈے پر حملہ، بڑی مقدار میں بے گھر افراد اغوا

Aug 21, 2020

ابوجا(شِنہوا)دہشت گرد گروپ بوکو حرام نے نائیجیریا کے شمال مشرقی قصبہ کوکاوا میں فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے۔مقامی نشریاتی ادارے چینلز ٹیلی ویژن نے بدھ کے روزرپورٹ کیا کہ شمالی ریاست بورنو کے قصبہ کوکاوا میں منگل کی رات کو ہونے والے حملے کے دوران اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے (آئی ڈی پیز)کے کیمپ سے نامعلوم تعداد میں شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔کئی سالوں سے بے گھر ہونے والے دیہاتیوں کے ایک گروہ کی جانب سے رہائش کیلئے اپنے گھروں میں واپس جانے کے بمشکل ایک ہفتہ بعد یہ حملہ ہوا ہے۔مقامی کمیونٹی رہنما نے کہاہے کہ ہم نے حملہ کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی اصل تعداد پرمشتمل سرکاری رپورٹ تیار کرنے کیلئے شہریوں کی گنتی کی ہے۔حکومت کی جانب سے 1ہزار200 افراد پر مشتمل 200 خاندان حالیہ طور پر مقامی کونسل میں واپس بھیجے گئے تھے۔حملے کی تفصیلات نامکمل ہیں اور فوج نے حملے پر ابھی اپنا موقف دینا ہے۔

مزیدخبریں