ورلڈ انڈکس می ں پاکستان کی 28درجے بہتری خوش آئند ہے:وزیر خزانہ

 لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی کے حوالے سے ورلڈ انڈکس میں پاکستان کی پوزیشن میں 28درجے بہتری ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ پاکستان کو کاروبار میں اصلاحات کے حوالے سے بھی دنیا کے چھ بڑے ممالک میں شمار کیا جا رہا ہے۔ 2017ء میں کاروبار میں آسانی کے حوالے سے ورلڈ بنک کی مرتب کردہ فہرست میں پاکستان کا نمبر 147تھا اس حوالے  سے ہونے والی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان108ویں نمبر پر آ چکا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں صوبے میں کاروبار میں آسانی کے لیے اصلاحات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے 19ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ہے۔  چیف سیکرٹری پنجاب نے  تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کاروبار میں آسانی کے حوالے سے ٹاسک فورس کے مقرر کردہ اہداف سے آگے بڑھ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کاروبار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن