چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور تودے گرنے کے نتیجہ میں 14 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 35 ہزار کے قریب بے گھر ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ 3 ارب 14کروڑ یوان( 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر) لگایا گیا ہے۔حکام کے مطاق صوبے میں اب تک 688.3 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں 12.5فیصد زیادہ ہے۔
چینی صوبے ینان میں شدید بارشیں، سیلابی ریلوں اور تودے گرنےسے 14 افراد ہلاک ،11 لاکھ متاثر
Aug 21, 2020 | 14:28