صدر ٹرمپ ملک میں بہت زیادہ خوف اور تفرقہ پھیلانے کا باعث بنے ہیں، رواں انتخابات روشنی اور اندھیرے کی جنگ ہو گی، جوبائیڈن

امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے رواں انتخابات کو روشنی اور اندھیرے کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو بہت زیادہ اندھیروں میں ڈبو دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ریاست ڈیلاویر کے شہر ولمنگٹن میں ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں بہت زیادہ غصہ، خوف وہراس، تقسیم و تفرقہ اور تاریکی پھیلانے کا باعث بنے ہیں اس لیے اگر امریکی عوام مجھ پر صدارت کے لیے اعتماد کریں تو میں اپنا بہترین دوں گا نہ کہ بدترین، کیونکہ میں اندھیرے کا نہیں بلکہ روشنی اور امید کی کرن کا حلیف بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہمارے متحد ہونے اور ملک کر کام کرنے کا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں انتخابات میں دوبارہ منتخب کر کے پرانی غلطیاں دہرانے کا نہیں ہے بلکہ اتحاد و اتفاق سے ہی امریکہ میں اندھیروں کو ختم کیا جا سکتا ہے لہذا ہمیں خوف پر امید، افسانوی باتوں کی جگہ حقیقت اور استحقاق پر شفافیت کا انتخاب کرنا ہو گا کیونکہ اس بار انتخابات میں کردار کو ووٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر انتخابات زندگی تبدیل کردینے والے الیکشن ہیں کیونکہ موجودہ صدر کو مزید 4 سال کے لیے صدر منتخب کیا گیا تو وہ آگے بھی امریکہ کو مزید اندھیروں میں دھکیل دیں گے جو وہ گزشتہ 4 سال سے کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ ایک ایسے صدر ہیں جو ذمہ دار نہیں ہیں، دوسروں پر الزام تراشی کرتے ہیں، نفرت انگیزی اور تقسیم کو ہوا دینے والے ہیں اور آمروں پر کرتے ہیں، وہ ہر روز اس یقین کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں کہ یہ صدارت صرف ان سے متعلق ہے امریکی عوام سے متعلق کبھی نہیں ہے،کیا یہی امریکہ آپ اپنے، اپنے خاندان اور بچوں کے لیے چاہتے ہیں اگر نہیں تو پھر رواں انتخابات میں صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاﺅس سے باہر کر دیں تاکہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر دوبارہ روشنیاں لائی جا سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...