سعودی عرب میں جاری ہونے والے ایک شاہی فرمان میں متعدد سرکاری عہدیداروں کو اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ بدعنوانی اور بد انتظامی پر برطرف اور بعض کو ریٹائر کرنے کا حکم دیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رائل کمیشن فار العلا گورنریٹ ، ریڈ سی کمپنی اور سودہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بحیرہ احمر پروجیکٹ کی اراضی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی 5000 شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ ان پر کچی آبادیوں میں ہونے والی بدسلوکیوں کی شکایات تھیں۔ ان کمپنیوں کی طرف سے غیر مجاز اقدامات کے نتیجے میں علاقے میں ماحولیاتی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ جس کے بعد حکومت نے ان کمپنیوں اور دوسرے اداروں کے عہدیداروں کو طرف یا ریٹائر کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عواد بن عید بن عودا الباوی (ڈائریکٹر جنرل آف بارڈر سیکیورٹی فورسز) کو ریٹائر کرنے ، املج اور الوجہ کے گورنروں کو برطرف کرنے کے ساتھ سودہ مرکز کے چیئرمین کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ املج اور الوجہ میں بارڈر گارڈ سیکٹر کے کمانڈروں کو فارغ کر دیا گیا۔ مدینہ منورہ، تبوک اور عسیر گورنریوں میںشکایات اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر اور وزارت دخلہ کے عہدیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انسداد بدعنوانی کمیشن نے مذکورہ بالا شخصیات کے خلاف شکایات پر ان سے فوری تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔