وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات

Aug 21, 2020 | 19:07

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی-ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب کو محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا-

چودھری محمدسرور اورسردار عثمان بزدار نے اس اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیش شور شرابے کی بجائے اب انتخابات کاانتظار کرے- صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے،مخالفین کا وطیرہ منفی سیاست ہے- مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہم پاکستا ن کو آگے ، اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے-پنجاب کوہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں-ترقی او رخوشحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں-

مزیدخبریں