سینئر سیاستدان میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان سینئر سیاستدان میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔
میر حاصل بزنجو جمہوریت کے علمبراد سیاستدان تھے۔پاکستان ایک عظیم ،دلیر اور جرات مند سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔جمہوری ایوانوں میں میر حاصل بزنجو کا کردار بطور جمہوریت پسند اور آئین پسند سیاستدان رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان میر حاصل بزنجو کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کرتا ہے۔اللہ تعالی میر حاصل بزنجو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔