امام حسین نے کربلا میں اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی: دائود رضوی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سیدنا امام حسین نے کربلا میں اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی،آپ نے ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا حق ادا کیا۔ان کے لازوال کردار اور بے مثال قربانی کے چرچے قیامت تک ہوتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام میں 73 ویں سالانہ محفل ذکر امام حسین رضی اللہ عنہ میں خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ امام حسین اور ان کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی ہے،ہمیں اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جیسے جذبہ اور جرت و بہادری کی ضرورت ہے۔تقریب میں مولانا محمد عبدالغفور گجراتی،صاحبزادہ محمد غوث رضا اور صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن