لاہور( کامرس رپورٹر)مختلف برانڈز کے گھی اور آئل کی تھوک سطح پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنی کے درجہ اول کے پانچ لٹر آئل کی پیٹی کی قیمت میں 110روپے اضافہ کر دیا گیا جس سے اس کی قیمت1620سے بڑھ کر 1730روپے ہو گئی۔ مقامی کمپنی کے درجہ اول کے پانچ لیٹر آئل کی پیٹی کی قیمت 50روپے اضافے سے1650روپے ہو گئی۔ درجہ دوم کے آئل کی 12لیٹر کی پیٹی کی قیمت52روپے اضافے سے3650روپے سے بڑھ کر3708روپے جبکہ اسی کمپنی کے12کلو گھی کی پیٹی کی قیمت186روپے اضافے سے3450روپے سے3636روپے تک پہنچ گئی۔
ملٹی نیشنل کمپنی کا 5 لٹر آئل 110‘ مقامی 50 روپے مہنگا
Aug 21, 2021