اسلام آباد/ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کم سنی میں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز حاصل کرنے والے راشد منہاس شہید کا یوم شہادت گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پاک فضائیہ نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کی۔ پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 20 اگست 1971ء کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔ اس دن راشد نے اپنے انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا راشد منہاس شہید نے جواں عمری میں ہی وطن عزیز پر جان نچھاور کرکے اپنے لہو سے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہا کہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام ہے۔
راشد منہاس کا یوم شہادت‘ پاک فضائیہ نے دستاویزی فلم جاری کر دی
Aug 21, 2021