واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پنٹاگون نے امریکی ہتھیاروں پر طالبان کے قبضہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دو ہزار بکتر بند گاڑیاں اور چالیس طیارے طالبان کے ہاتھ لگ گئے۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سکین ایگل ڈرونز بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔ امریکی ٹیکنالوجی روس چین یا القاعدہ کے ہاتھ لگ سکتی ہے۔ 2002ء سے 2017ء تک افغان فورسز کو 28 ارب ڈالرز کے ہتھیار دیئے گئے۔ 2003ء سے 2016ء تک افغان فورسز کو 208 طیارے دیئے گئے۔ بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز دنیا کے بہت کم ممالک کے پاس تھے۔ 40 سے 50 طیارے ازبکستان اتارے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کو فضائی حملے میں تباہ کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال پوری توجہ کابل سے امریکیوں کو نکالنے پر ہے۔ طالبان جنگجو امریکی رائفل تھامے گھومتے نظر آتے ہیں۔