امریکیوں کے انخلاء تک فوج افغانستان میں رہے گی،افغانوں کو پناہ دینگے:جوبائیڈن

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ)امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلاء تاریخ کا مشکل ترین فیصلہ تھا کابل ائرپورٹ سسے ہنگامی انخلاء کے حتمی نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ دوحہ اور افغانستان میں موجود طالبان رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ افغان مسئلے پر آئندہ ہفتے جی سیون کا اجلاس ہو گا امریکہ کابل سے نکالے گئے 5 ہزار افغانیوں کو پناہ دے گا۔ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو پنپنے نہ دینے کی صلاحیت ہے۔ انخلاء کے دوران طالبان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کابل سے انخلاء مشکل ترین ائرلفٹ آپریشن تھا۔ جوبائیڈن نے امریکی باشندوں کے مکمل انخلا تک امریکی افواج افغانستان میں رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن مسئلہ نہیں۔ آخری امریکی شہری کے اخراج تک امریکی فوج افغانستان میں موجود رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...