قلات (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبے زابل کے دارالحکومت قلات میں یوم آزادی کے موقع پر سفید قمیص اور شلوار میں ملبوس خصوصی دستے نے شہر میں مارچ پاسٹ کیا۔ مارچ پاسٹ کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے دستوں نے خصوصی مشقوں میں حصہ لیا جہاں جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ دستے کی شہر میں گشت کرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ خیال رہے کہ 8 اگست 1919 کو ایک معاہدے کے تحت افغانستان نے برطانوی راج سے آزادی حاصل کی تھی اور اسے خودمختار ملک تسلیم کیا گیا تھا۔ اسی مناسبت سے 19 اگست کو افغانستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے۔
افغانستان کے یوم آزادی پر طالبان کے خصوصی دستے کا مارچ پاسٹ
Aug 21, 2021