جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عمر عطا بندیال نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے سنیئر جج، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عمر عطا بندیال سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز صاحبان ، سینئر وکلائ￿  ، لائ￿  آفیسرز اور لائ￿  اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔ جسٹس عمر عطا بندیال چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزا راحمد کی واپسی تک بطور چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے چیف جسٹس گلزا راحمد نجی دورے پر بیرون ملک ہیں اور چھ ستمبر کو انکی واپسی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...