شکر گڑھ (نامہ نگار) جنرل سیکرٹری پاکستان گورودوارہ پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرتار پور کوریڈور کے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان حکومت نے بند نہیں کیا۔ کرتار پور راہداری 16 مارچ 2020 کو کرونا کے سبب بند کی گئی۔ 2 اکتوبر 2020 کو پاکستان حکومت نے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھول دیا۔ پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی یاتریوں کو C کیٹگری سے B کیٹگری میں شامل کیا۔ حکومت پاکستان نے بھارتی عوام کے لئے واہگہ بارڈر بھی کھول دیا ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کرتار پور راہداری کھولے۔ بھارتی سکھ رہنماؤں سے اپیل ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے لئے کردار ادا کریں۔
بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر کرتارپور راہداری کھولے ، گور دوارہ پر بندھک کمیٹی
Aug 21, 2021