اقتصادی ترقی کے حکومتی دعووں کا زمینی حقائق سے تعلق نہیں: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعووں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، مگر لاکھوں کی تعداد میں برسر روزگار بھی بے روزگار کر دیے۔ پوچھنا چاہتا ہوں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا کیاہوا؟۔ عوام تہتر برسوں سے ان کی گردنوں پر مسلط حکمران اشرافیہ سے تنگ آ چکی ہے، مگر ہمیں سٹیٹس کو اور کرپٹ نظام سے چھٹکارے کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا ہو گی۔ الیکشن ریفارمز کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے۔ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں جنگ زدہ افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔ آنے والے دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور خطہ میں خوشحالی آئے گی۔ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہم پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ تحریک سے وابستہ افراد قرآن و سنت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ اللہ کے دین کو غالب کرنے کا وقت آ گیا، انسانیت کی بقا اور سلامتی دینِ فطرت میں ہے۔ وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو غربت اور بھوک کے علاوہ اور کچھ نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...