لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں تقریبا 100ارب روپے کا شاٹ فال ہوا ہے وفاقی وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مدمیں دو ارب روپے سے کم وصولی ہوسکی وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لئے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 610ارب مقرر کیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے لئے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 101.66ارب روپے کی وصولی کرنی تھی تاہم جولائی اور اگست میں پیٹرولیم لیوی وصولی کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہوسکا رواںمالی سال کے پہلے دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مدمیں دو ارب روپے سے کم وصولی ہوسکی کیونکہ حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم لیوی صفر کر رکھی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی دو روپے پانچ پیسے فی لٹر ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا متبادل تلاش کرنا شروع کردیا ہے،متبادل ذرائع سے آمدن کو بڑھایا جائے گا
پٹرولیم لیوی کی وصولی میں 100 ارب روپے کا شارٹ فال
Aug 21, 2021