وزیراعظم نے سرکاری ہسپتالوں کی لوکل پرچیز میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا

لاہور (سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوںمیں ہونے والی لوکل پرچیز میں گھپلوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی آڈٹ جنرل پنجاب کو انکوائری کی ہدایت کر دی۔ انکوائری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں پہلے مرحلے میں انکوائری ٹیم لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تحقیق کریگی جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کے ٹیچنگ اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ہونے والی لوکل پرچیز کی تحقیق کریگی۔انکوائری ٹیم 2 ماہ میں رپورٹ پیش کریگی۔

ای پیپر دی نیشن