اسماعیل صابری ملائیشیا  کے نئے وزیراعظم مقرر

Aug 21, 2021

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے سابق نائب وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔ملائیشیا کے قومی محل نے جمعہ کے روز بتایا کہ اسماعیل صابری ، محی الدین یاسین کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے جنہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اکثریت کی حمایت کھونے کے بعد پیر کے روز عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔61 سالہ اسماعیل صابری یونائیٹڈ مالے نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) کے تجربہ کار سیاستدان ہیں اور جولائی میں نائب وزیراعظم مقرر ہونے سے قبل محی الدین یاسین کی کابینہ میں بطور وزیردفاع خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں