اسلام آباد)وقائع نگار(اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 10 کچی آبادیوں کے حوالے سے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے عدالت نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے عدالت اپنے حکم میں کچی آبادیوں کی انسپکشن کے لیے ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ سیکرٹری ہاسنگ سے کچی آبادیوں کے مکینوں کی آباد کاری کے لیے ہاسنگ پالیسی کی روشنی میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے اس حوالے سے مجاز نمائندہ مقرر کریں جو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے یونس مسیح کی درخواست پر نوٹسز جاری کیے ہیں پٹیشنر یونس مسیح ایف سیون فور کے برساتی نالے پر بنائی گئی کچی آبادی کا رہائشی ہے سی ڈی اے نے کچی آبادی تک رسائی کے لیے دستیاب پل مسمار کر دیاایک گھر کے مالک نے تجاوزات قائم کر کے بھی کچی آبادی تک رسائی کو محدود کر دیاپٹیشنر سمیت کچی آبادی کے دیگر رہائشی دو دہائیوں سے آباد اور گھر پہنچنے کے لیے یہی راستہ استعمال کرتے آئے ہیں سی ڈی اے اپنے لیٹر میں 10کچی آبادیوں کی موجودگی کو تسلیم کر چکا ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ حکم جاری کردیا ہے
اسلام آباد میں10کچی آبادیوں کے حوالے سے سی ڈی اے سے رپورٹ طلب
Aug 21, 2021