نوشہرہ ‘ سکول ٹیچر فائرنگ کرکے قتل ‘ ملزمان لاش رشکئی کے قریب پھینک کر فرار 

Aug 21, 2021

نوشہرہ ( نامہ نگار )نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان نے سکول ٹیچر کو فائر کرکے بیدردی سے قتل کر کے لاش رشکئی کے قریب تورڈھیر بائی پاس پر پھینک کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رسالپور پولیس کو  اطلاع ملی کہ ایک کسی شخص جن کی عمر تقریباً50سال ہے کو کسی نامعلوم ملزمان /ملزم نے فائر کرکے قتل کیا ہے اور لاش تورڈھیر بائی پاس کے قریب پھنک کر فرار ہوئے ہیں جس پر رسالپور پولیس نے موقع  پر جاکر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کی اور لاش کی شناخت کیلئے سماجی رابطہ مہم کا سہارا لیا۔ واضح رہے کہ لاش کی شناخت سکول ٹیچر امجد علی شاہ ولد سراج الوہاب سکنہ(صفحہ7بقیہ نمبر33)
 زیارت کاکاصاحب حال آرمر کالونی نوشہرہ کے حوالے سے ہوئی رسالپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان /ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے ہیں ۔

مزیدخبریں