اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاہے کہ وزارت انسانی حقوق مینار پاکستان لاہور کے قابل مذمت واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ جیو فینسنگ اور نادرا میچ کے ذریعے اب تک 24 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ آج مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس کی غفلت/ناکامی کے معاملے پر آئی جی نے انکوائری کا حکم دیا۔ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں انکوائری جاری ہے۔