شجاع آباد(سٹی رپورٹر)اوباش نوجوان کی گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش ,شور واویلا پر ملزم فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے آلے والی پل کے قریب نوجوان مجید کی گونگی بہری خاتون جو کہ 4 بچوں کی ماں ہے کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی مگر خاتون کے شور واویلا پر ملزم بھاگ نکلا جبکہ اہل علاقہ کے معززین حاجی شریف،ریاض پاندھا سمیت اہل علاقہ نے ملزم کو پنچائتی فیصلہ میں معافی تلافی دے کر آزاد کر دیا اور معاملہ رفع دفع کر دیاجبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے ماموں اور بھائی محمد لطیف کا کہنا تھا کہ ملزم پہلے بھی علاقہ بھر میں زیادتی کے کئی واقعات میں ملوث رہا ہے جبکہ پولیس اس سارے واقعہ سے لا علم رہی۔